پاکستان کاقرضہ 315 ٹریلین ڈالرکی خبروں پرسٹیٹ بینک کی تردید
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ حکومت کا قرض جون 2024 تک 68914 ارب روپے رہا جبکہ حکومت نے مالی سال 2024 میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض مالی سال 24 میں 13.26 فیصد بڑھا ہے جبکہ جون 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 47160 ارب روپے ہے، جون 2024 تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 24 میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے، حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 24 میں 277 ارب روپے کم ہوا ہے۔خیال رہے کہ میڈیا پر خبر زیر گردش تھیں کہ پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا اور دعویٰ کیا گیا کہ عالمی ادارے وژول کیپیٹل کی رپورٹ کے مطابق عالمی قرضہ کل جی ڈی پی کا 370 فیصد ہوگیا جبکہ 2020 تا 2024 کے دوران قرضے میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں