پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست مسترد
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
ضلعی انتظامیہ نے ضلعی انٹیلی جنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا اور درخواست مسترد کر کے تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت آج کمیشن بنادے ہم مذاکرات میں شامل ہوں گے، شبلی فراز
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور میں اہم شخصیات اور مختلف پروگارام کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایٹیلیجنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کو مسترد کردیا۔
انٹیلیجنس کمیٹی نے سفارش کی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں، غیر ملکی شخصیات کی لاہور آمد اور مختلف پروگارام کی باعث سیکیورٹی کی حفاظت پر مامور ہیں۔
انٹیلیجنس کمیٹی نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریزاور غیر ملکی اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں، سیکیورٹی وجوہات اور سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں