آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹرگوہر سے ملاقات اور بات چیت سے آگاہ کیا، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا، ان کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرسٹرگوہر اورآرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے اور آرمی چیف نے بیرسٹرگوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرسٹرگوہرسےکیا بات چیت ہوئی؟ آرمی چیف نے وزیراعظم کوآگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ 16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات کی تصدیق کی تھی۔
اس سے قبل بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملاقات کی مسلسل تردید کرر ہے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں