اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مزاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی

راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےکہا ہےکہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے، تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیر پگارا کا عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام جی ڈی اے، پی ٹی آئی کا رابطے بڑھانے پر اتفاق

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔

مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پھر کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ داروں کا تعین کرے، بانی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ہم نے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کی، رات کو دیر سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈا پور سب سے پہلے اڈیالہ جیل پہنچے اور پارٹی سربراہ سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بھی اڈیالہ جیل پہچنے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے