مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہوئے،کافی آگے پہنچ چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہوئے ، دو میٹنگ ہو چکی تیسری بھی ہو گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیاب ہونے چائیے ،ہم مزاکرات میں کافی آگے پہنچ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری مزاکرتی ٹیم نے مطالبہ کیا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہو ،ہونا تو یہ چائیے تھا آج ہی ہماری ملاقات کروا دی جاتی ،حکومت نے پہلے بھی ملاقات کروائی تھی اب بھی ملاقات میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی پر گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں فرد جرم عائد
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین کیس کا فیصلہ موخر ہونا ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے یہ کیس بے بنیاد ہے،بانی تحریک انصاف پر درج کیسز تمام سیاسی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں