وزارت خارجہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، آمنہ بلوچ کی سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا امکان

وزارت خارجہ میں آئندہ چند روز میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے لئے تیاریاں جاری ہیں کیونکہ آنے والے چند دنوں میں سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی  ریٹائر ہو جائیں گے ۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سائرس سجاد قاضی کی جگہ یورپی یونین ، بیلجیم  اور لگسمبرگ  کے لئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ  کو سیکرٹری خارجہ  بنایا جا رہاہے ان کے ساتھ ساتھ ترجمان دتر خارجہ کی بھی تعیناتی ہو گی ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  فرانس ،  جانباز خان برونائی دارالسلام  اور محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کےسفیر تعینات ہورہے ہیں۔  کویت میں سفیر محمد فاروق  جنوبی افریقہ میں  پاکستانی ہائی کمشنرجب کہ یو اے ای میں تعینات فیصل نیازکو  بیلجیئم اور یورپی یونین میں آمنہ بلوچ کی جگہ سفیر تعینات کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے