مدارس بل مولانا نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا: شجاعت
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی، شجاعت حسین نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔
پہلی بیٹھک اختتام پذیر ،حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔‘جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں