جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملہ،16سکیورٹی اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران 16 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور21 دسمبر کی رات خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے کے ضلع مکین کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔
خوارج کے حملے کا پاک فوج کے جوانوں نے موثر جواب دیا اس دوران آٹھ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اس دھرتی کے 16بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش، 4 خارجی ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اس گھناؤنے فعل کے مرتکب عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار طاہر محمود شہید (کوہاٹ)، لانس نائیک حامد علی شہید( صوابی) ،حوالدار عمرحیات شہید(کوہاٹ) حوالدار محمد حیات شہید (بنوں) حوالدار ایوب خان شہید(اٹک) سپاہی طیب علی شہید( ہری پور) سپاہی کلیم اللہ شہید(لکی مروت) سپاہی جنید سواتی شہید(خیبر) سپاہی فیض محمد شہید(مانسہرہ) لانس نائیک مصور شہید(کوہاٹ) سپاہی محبوب رحمان شہید(ٹانک) سپاہی احسان الحق شہید ( لوئر دیر) سپاہی جنید شہید( شانگلہ) لانس نائیک شیر محمد شہید(شانگلہ) لانس نائیک لیاقت علی شہید(کرم) لانس نائیک محمد اسحاق شہید(کرک) شامل ہیں،



تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں