غزہ میں جو رہا ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی 8 کے سربراہان کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا ۔ خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی جارحیت غزہ کے بعد لبنان اور شام تک پھیل چکی ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ اور لبنان کی صورتحال پر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو خطے کو لپیٹ میں لے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہرفورم پر غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

غزہ میں جورہاہے وہ حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری طور پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے انڈونیشین صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لبنان اور شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اجلاس منعقد کرنے پر مصر کے صدر کا شکر ادا بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں