وزیراعظم کی ہدایت پر ملائیشیا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے بھجوائی گئی امدادی سامان کی دوسری کھیپ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گئی ہے۔

یہ امدادی سامان اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے گزشتہ رات روانہ ہوا، جس میں 40 ٹن امدادی سامان شامل تھا۔

اس امدادی سامان میں خیمے، کمبل، لحاف، بستر اور لائف جیکٹس شامل ہیں، جو سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر این ڈی ایم اے 80 ٹن امدادی سامان ملائیشیا بھجوا چکا ہے۔

حکومت کی معاشی کوششوں سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، وزیراعظم

امدادی سامان کی کھیپ کا استقبال ملائیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے اور ملائشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (NADMA) کے نمائندوں نے کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے