فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کی ملاقات، دینی مدارس کے بل پر گفتگو
مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں صرف دینی مدارس کے بل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
ایک صحافی نے راجہ پرویز اشرف سے سوال کیا کہ کیا مولانا کے تحفظات دور ہوگئے؟ جس پر راجہ پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ملاقات اچھی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج یقین دہانی کرائی ہے کہ صدر مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر دستخط کر دیں گے۔
یہ بل سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں پاس ہو چکا ہے، لیکن صدر کی جانب سے اس پر دستخط میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صرف دینی مدارس کے بل پر ہی بات چیت ہوئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں