آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کو حادثہ 1 اہلکار جاں بحق 2 زخمی

شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

موٹروے شیخوپورہ کے قریب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باہر کے لوگوں کو بغیر سیکیورٹی کلیئرنس یہاں رہنے نہیں دیں گے، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے سے پیش آیا تاہم حادثے کے وقت آئی جی اسلام آباد سکواڈ کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔

حادثے میں اسکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ موٹروے پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے