پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:احتجاج کی آڑ میں دہشت گردی ،19افغانوں کے علاوہ 610 مظاہرین گرفتار
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مفروضوں کی بنیاد پر درخواست کو نہیں سن سکتے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ایس او پیز کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری نے سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایات ملنے کی تردید کی۔ چیف سیکرٹری کے ایس او پیز کے بعد درخواست نہیں سن سکتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں