بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار

اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرارہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے اکھٹے فرار ہُوئے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کیسے اور کدھر فرار ہُوئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دوسری طرف رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، بلیو ایریا خالی کروا لیا گیا ، متعد د پی ٹی آئی کارکن گرفتار

علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا، مظاہرین کو پمز ہسپتال کے پاس تک دھکیل دیا گیا۔ رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو پیچھے بھگانے میں مصروف عمل،بسوں پر مشتمل پنجاب پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پہنچا دی گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے