پی ٹی آئی احتجاج، کراچی میں بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس متاثر
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے موبائل فون، انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز اپنے بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت کا لاہور اور پنجاب کیلئے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج آج ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں