اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے 200 کارکن گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

24 نومبر کے احتجاج سے قبل تحریک  انصاف  کے  کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 200 کارکنوں کو گرفتار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودینگے: واوڈا

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کارکنان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ کی برآمدگی تحریک انصاف  کے 24 نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

گرفتار کئے گئے کارکنوں میں  خواتین بھی شامل ہیں جن کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق  اسلام آباد کے داخلی اور خارجی  راستوں   کو بلاک  کرکے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے