پی ٹی آئی احتجاج:راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ
تحریک انصاف کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پولیس افسران و جوانوں کی چھٹیوں کی منسوخی کے احکاماتِ جاری کردیے، چھٹیوں کی منسوخی کا مراسلہ ایس ایس پی آپریشن سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز اور فیلڈ اسٹاف کو ارسال کردیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کے علاوہ تمام اقسام کی چھٹیاں منسوخ کی جارہی ہیں، چھٹیوں پر گئے افسران و جوان اپنے ایریا زاور پوائنٹس پر تعیناتی پر فوری رپورٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں :انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا
سی پی او راولپنڈی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے اور لا اینڈ آرڈر کے لیے اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچنے یا غیر حاضر رہنے والوں کو ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔مراسلے میں دئیے گئے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں