دہشتگرد گروپس کی حمایت پر تشویش ، افغانستان کارروائی کرے
پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، دہشتگردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو دہشتگرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے ، افغانستان کو دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آئیڈیا 2024 کا دورہ
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں