وزیراعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئےکمیٹی بنا دی
وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی, مذکورہ کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی.
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ شامل ہیں.
کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 2024-25 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار اور حتمی شکل دی جا سکے.
یہ پالیسی اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کیساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت ، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات ، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں