پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر ،احمد خان بھچر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لےکر اڈیالہ چوکی منتقل کیا تھا۔
تاہم کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر، سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں