استور : باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک میت نکال لی گئی، 22کی تلاش جاری
استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک شخص کی میت نکال لی گئی جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 23 کے قریب مسافر سوار تھے ،ایک زخمی اور ایک شخص کی میت نکالی گئی ہے ۔ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ کا کہنا تھاکہ بس میں سوار22افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے،کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقےچکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں