پہلے 9 مئی کا معاملہ کلیئر ہونا چاہیے کہ بغاوت کیوں کی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو وردی والوں سے بات کی گندی عادت لگی ہوئی ہے، کوئی بھی گفتگو ایوان میں ہونی چاہے۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف  نے کہاکہ سنا ہے عمران خان نئی نئی باتیں کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں جی ایچ کیو بات کرنے کے لیے بندہ بھیجے، ان کو عادت پڑی ہوئی ہے، ماضی میں بھی بگڑے ہوئے بچے کی طرح گود میں بیٹھے رہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پہلے 9 مئی کا معاملہ کلیئر ہونا چاہیے کہ بغاوت کیوں کی، ایک سیاسی جماعت شہدا کے گھروں میں فاتحہ خوانی سے بھی گریز کرتی ہے۔ الیکشن کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔جب ہر شخص آئین کی اپنی تشریح کرے گا تو اہمیت نہیں رہے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے