لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے رات 8 بجے مارکیٹیں بند ہونگی ، نوٹیفکیشن جاری

 

پنجاب کے 4 اضلاع میں آج سے دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی ، اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے عدالتی فیصلے پر آج سےعملدرآمد شروع ہو گا، چاروں اضلاع میں 17 نومبر تک دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کھیلوں سمیت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے پر پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔
لاہورمیں ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے