اسرائیلی حملوں میں ہمارے فوجی شہید ہوئے، ایران کی تصدیق
ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے تصدیق کی ہےکہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے عسکری سائٹس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ فوج وعدہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں عن قریب جلد ہی مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں