جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو، مالک کا ملازمین کو بونس دینے کا انوکھا طریقہ
جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو، کمپنی کے مالک نے ملازمین میں انوکھے انداز سے بونس تقسیم کر دیا۔
اگرآپ کے دفتر میں ایک میز پر کروڑوں روپے بچھےہو ںاورآپکےبوس آفرکریں کہ مخصوص وقت تک جتنی رقم اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں تو پھر؟یقین کرنا تھوڑامشکل ہوگا مگرایسا ہوا ہے چین کی ایک کمپنی کے مالک نے اس منفرد خیال کو حقیقت میں بدل دیا۔
کمپنی کے مالک نے اپنے تمام ملازمین میں 18کروڑ یوآن جو پاکستانی7ارب روپے سے زیادہ بنتے ہیںاپنے ملازمین میں تقسیم کیےتقریب میں7ہزار کے قریب افراد کے لیے 800 میزیں لگائیں۔
کمپنی کےتمام ملازمین کو سٹیج پر بلا کر انعامات بھی دیے گئے بلکہ دیگر کو کہا گیا کہ میزوں پر موجود جتنی رقم وہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھا کر گھر لے جائیں۔
تمام میزوں پر نوٹوں کےگٹھیاتھی اور انہیںمقررہ وقت تک اٹھانے کا موقع دیا گیامحفل کے دوران کمپنی کے مالک چوئی پی جون نےاکائونٹ ڈیپارٹمنٹ سے کہاکہ نقد رقم لائی جائے اور ہر ایک کو مزید 20 ہزار یوآن دیے جائیں۔
واضح رہےیہ کمپنی ستمبر 2002 میں قائم کی گئی تھی اوراس کمپنی میں کرینیں تیار کی جاتی ہیں اس کے علاوہ اور بھی مصنوعات تیار کرتی ہےاس کمپنی کا130سے زائد ممالک میں کاروبار پھیلا ہوا ہے۔
چوئی پی جون نے اس سے قبل 2024 میں کمپنی کے ملازمین میں 17 کروڑ یوآن بونس کے طور پر تقسیم کیے تھے۔
مارچ 2025 میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر کمپنی نے 2 ہزار خواتین ملازمین میں 16 لاکھ یوآن تقسیم کیے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں