ایک گھر میں سب سے زیادہ کرسمس ٹری لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ
شمال مغربی جرمنی کے قصبے میں یورومین خاندان نے ایک ہی جگہ پر سب سے زیادہ سجائے گئے کرسمس ٹریز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جن کی تعداد 605 ہے ۔

ریکارڈ کی جرمنی کے ریکارڈ انسٹیٹیوٹ نے تصدیق کر دی ۔ ان درختوں کو 1,20,000 آرائشی اشیاء، 50,000 روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے، جس نے پورے گھر کو جگمگا دیا ہے۔

یورومین خاندان نے یہ ریکارڈ پہلے بھی چھ مرتبہ توڑا ہے۔ 2017 سے 2021 تک اور پھر 2023 میں وہ اس اعزاز کے حامل رہے۔ پچھلے سال 555 درختوں کے ساتھ انہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا
یہ بھی پڑھیں : چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں