پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد21 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیس رپورٹ ہو گئے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق پولیو کے تین نئے کیسزبلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سے ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد21 ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیسز پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ عائشہ رضا فاروق کے مطابق حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر موثر حکمت عملی تشکیل دی ہے ۔ عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران سیزن کی پہلی کامیاب انسداد پولیو مہم چلائی گئی۔ 115 اضلاع میں کامیابی سے 33 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے اکتوبر اور دسمبر میں مزید پولیو مہمات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے