سدھو نے 5 مہینے سے کم عرصے میں 33 کلو وزن کیسے کم کیا ؟راز بتا دیا
راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔
سدھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بدھ کے روز اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، ایک 5 مہینے قبل لی گئی تھی اور دوسری حال ہی میں لی گئی۔ اگر دونوں تصاویر کو دیکھا جائے تو سدھو کے وزن میں نمایاں طور پر کمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
View this post on Instagram
نارنجی رنگ کی جیکٹ اور پگڑی والی تصویر وزن کم کرنے سے پہلے لی گئی تھی جب کہ آسمانی رنگت کی پگڑی والی تصویر حالیہ ہے۔
سدھو نے کیپشن میں لکھا ، اگست سے لے کر اب تک 5 ماہ کے کم عرصے میں میں نے 33 کلو وزن گھٹایا، یہ سب کچھ قوت ارادیت، عزم، مستقل مزاجی اور لمبی واک کی وجہ سے ہوا۔ بھارتی سیاستدان نے لکھا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں ہے دوستو۔ سدھو کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور صارفین ان کی محنت کو سراہ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں