شردھا نے انسٹاگرام فالوورز کی ریس میں مودی کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی ریس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شردھا کپور کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 91.5 ملین تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی تیسری بھارتی شخصیت بن گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت کا اعزاز کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس ہے جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین سے زائد ہے۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہے جن کے انسٹاگرام فالوورز 91.8 ملین ہیں، جبکہ شردھا کپور اب 91.5 ملین کے ساتھ تیسرے اور بھارتی وزیر اعظم مودی 91.3 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والے انسان ہیں۔ان کے فالوورز کی تعداد 636 ملین سے زائد ہے۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا اپنا ہی ہے جس کے 676 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں