ہنی ٹریپ کے بعد خلیل الرحمان قمر دلبرداشتہ ، پاکستان چھوڑنے پر غور
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے کے بعد ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نےکہا کہ ’میں کیس کا فیصلہ آنے تک انتظار کر رہا ہوں، میں ان ظالموں کو سزا دلواؤں گا چاہے مجھے کسی جگہ بھی کیوں نا جانا پڑے‘۔
خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ’میں اس مشکل میں چلا گیا ہوں کہ اس مٹی سے میں نے عشق سے بڑھ کر عشق کیا ہے، کیا مجھے یہاں مزید رہنا چاہیے؟ یہ سوچ میرے اندر کبھی نہیں آئی لیکن یہ لوگ اس مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، اللہ سے دعا کیجئے مجھے ہمت دے، میں اس مٹی کے بغیر جی نہیں سکتا‘۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں اگر کچھ واپس لینے کا موقع ملے تو آپ کیا واپس لیں گے؟ جس کے جواب میں خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’کسی ایسی جگہ پر جا کر رہنا چاہوں گا جہاں کے لوگ اس طرح کی بدتمیزی نہیں کریں، یہ ایک نیا نیا تازہ خیال ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا، میں اس قدر شاکر انسان ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے آدمی کو اتنی مہربانیوں سے نوازا ہے اس سے زیادہ کیا چاہیے‘۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں