پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت قومی صحت پاکستان اور فلسطین کی وزارت صحت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال بھی شریک تھے۔

 اس موقع پر وزیر صحت  مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں شراکت داری عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گی اور پاکستان اپنے وسائل کے مطابق فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو فلسطین کے مسئلے پر مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت کی مسلسل یاد دہانی کراتا رہے گا۔

اسلام آباد :فلسطینی سفیر ڈاکٹر ظہیر ایم ایچ زید وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو شیلڈ دے رہے ہیں

اس موقع پر پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ظہیر ایم ایچ زید نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام مشکل ترین حالات میں پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے