چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ازبکستان کا دورہ، صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز ملٹری سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے، جہاں انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف، وزیر دفاع میجر جنرل شوخرات خالموخمیودوف اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال، سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے دفاع اور سلامتی کے شعبے کے ساتھ ساتھ سڑک اور ریل رابطوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ازبکستان کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ازبک قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے