سینئر صحافیوں کے وفد کی ایرانی سفارت خانے آمد ، سفیر رضا امیری مقدم سےملاقات
اسرا ئیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈرز، سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت کے حوالے سے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب رکھی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم ، گورنر خیبرپختونخوا ، سفارتکاروں اور معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات قلمبند کئے اور تعزیت کی۔
حالیہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی کمانڈرز، سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں تعزیتی کتاب رکھی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، مختلف ممالک کے سفراء، معروف سیاسی، مذہبی، سماجی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی اور کتاب میں اپنے خیالات قلمبند کئے۔
معزز مہمانوں نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سےملاقات کر کے تعزیت کی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی،، ایرانی عوام حکومت فوج اور رہبر معظم کی دلیری ،شجاعت استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی۔
اس موقع پر نیوز ہیڈ سچ ٹی وی حنیف قمر نے اعلیٰ سطح کے صحافتی وفد کے ہمراہ شرکت کی،ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں اسرائیل کے ایران پر جارحانہ حملوں کی مذمت کی اور پاک ایران ابلاغی محاذ پر مشترکہ دشمن کا ڈٹ کا کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وفد میں سینئر صحافی سید عبدالقیوم بخاری، سینئر صحافی، اینکر اور تجزیہ کار علی رضا علوی اور ڈائریکٹر ڈپلومیٹک افیئرز اے پی پی، محمد ریحان خان شامل تھے،وفد کے اراکین نے تعزیتی کتاب میں اپنے خیالات قلمبند بھی کئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں