وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریاٹ سے ملاقات

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریاٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ریلوے کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران وزیر ریلوے نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریلوے کی ترقی اور جدید کاری کے لئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا جا سکے اور اس شعبے میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

دونوں فریقین نے حالیہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوستی اور اقتصادی تعاون کے رشتے مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے خاص طور پر ریلوے کے شعبے ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے ریلوے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کے استعمال کو فروغ دینا چاہتا ہے، تاکہ اس شعبے کی کارکردگی اور معیشت پر اس کے اثرات کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین اس شعبے میں باہمی مفاد کے پروجیکٹس پر کام جاری رہے گا، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، بلکہ عوامی نقل و حمل میں بھی بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے