شکریہ چین ،ہر بحران میں پاکستان کا غیر متزلزل ساتھ دیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اقبال نے کہا ہے کہ چین کی حکومت کا شکریہ کہ اس نے ہر بحران کے موقع پر پاکستان کا غیر متزلزل ساتھ دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی کی۔ چینی سفیر اور چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر بحران میں پاکستان کا غیر متزلزل ساتھ دیا۔ ہماری تاریخ کے ہر نازک موڑ پر چین نے ایک پختہ اور قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا ہماری دوستی کسی مخصوص موسم کی محتاج نہیں بلکہ یہ اعتماد، باہمی احترام، اور مشترکہ مستقبل کے خوابوں پر مبنی ایک مضبوط رشتہ ہے۔ہم نے سی پیک 2.0 کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے اور جولائی 2025 میں بیجنگ میں ہونے والے سی پیک کے 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے