او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا

او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

خط کے متن کے مطابق پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 420 بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد یومیہ پیداوار 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق پساکھی فائیو میں کنویں سے پیداواری عمل کو ای ایس پی سسٹم سے بہتر کیا گیا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے