وزیر خارجہ  اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ   کے مطابق  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے  سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی۔
جاری کئے گئے اعلامیہ  کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور مملکت کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔


ملاقات میں جو دیگر موضوعات زیرِبحث آئے اُن میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا شامل تھا۔
اجلاس میں شریک سیکرٹری تعلیم نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے