انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

 

انٹر بینک میں آج کاروبارکے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 895 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے