ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے رجحان کے باعث انڈیکس نے 81 ہزار کی حد عبور کر لی ،د وسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 1030 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 ہزار 491 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔ دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 278 روپے ، 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے