پٹرول10 روپے،ڈیزل13روپے6 پیسے سستا، قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار کمی
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کردی ۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لٹر سستا کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق ہوگیا ہے ۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب پیٹرول 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے چھ پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر 12 روپے 12 پیسے سستا کردیا گیا ہے اور اب وہ 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں