پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی ،9303 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 9,303 پوائنٹس اضافے سے 155,783 کی سطح پر آگیا ،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ میں کاروبار روک دیا گیا ،غیر معمولی تیزی کے باعث ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لئے معطل کی گئی۔

ایشیائی مارکیٹس میں بھی کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 1.2 فیصد جبکہ کوریا میں 6.2 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔

جاپانی سٹاک ایکسچینج میں بھی 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب امریکی صدر کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی اورتیل کی قیمتیں8فیصد تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے