ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایواں میں اضافہ کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ریلویز نے کہاہےکہ اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا، فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا۔
ترجمان ریلویز کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں