پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 13ہزار 300 روپے اضافے سے 5 لاکھ63 ہزار862 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 11ہزار 402 روپے اضافے سے 4لاکھ 83ہزار420 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 133 ڈالر اضافے سے 5411 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں