حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، عوام ریلیف سے محروم
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی جس کے بعد عوام ریلیف سے محروم ہوگئے۔
حکومت نے 4 روپے 65 پیسے اضافے سے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کردی۔
اس کے علاوہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کی گئی ے جب کہ لیوی برقرار رہتی تو پیٹرول ساڑھے 4 روپے فی لیٹرسستا ہوسکتا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں