ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 3700 روپے کی کمی
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3172 روپے کم ہوکر 4لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہوکر 4601 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں