ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی
اسلام آباد: اقصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دفاعی منصوبوں کے لیے 5 ارب 8 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں دفاعی منصوبوں کے لیے 5 ارب 8 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
پنجاب میں ایس ڈی جی پروگرام کے لیے 2 ارب روپے اور اسلام آباد میں آٹزم سینٹر اسلام آباد کے لیے خصوصی بچوں کی ٹرانسپورٹ کے لیے 32 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی۔
آسان خدمت مرکز اسلام آباد کے قیام کے لیے 80 کروڑ اور ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور آئی ٹی منصوبوں کے لیے 3 ارب 70 کروڑ روپے منظور کیےگئے۔
ایف بی آر کے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے لیے 3 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ پائپ لائن پر مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔
فلم و ڈرامہ فنانس فنڈ کے لیے 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، یہ رقم فلم اور ڈرامہ صنعت کے فروغ کے لیے فنڈز شفاف طریقے سے خرچ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں