ایران کا قطر میں امریکی اڈے پرحملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی
ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 فیصد سے زائدگرگئی ہے۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 6.32 فیصدکی کمی کے بعد 69.17 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 6.28 فیصدکی کمی کے بعد 72.17 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں