نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ

نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50  ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز کے تحت نئی حد سے زیادہ رقم نکالنے پر 0.8 فیصدکا زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جو موجودہ سال کے 0.6 فیصد سے زیادہ ہے۔

بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کو اشتہارات پر سخت محصول کا سامنا کرنا پڑے گا، سب سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس سرچارج میں 9 فیصد کمی متوقع ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی کی منظوری حاصل کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے