خیبرپختونخوا میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے
پشاور: خیبرپختونخوا میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے سی این جی اسٹیشنزکی دفعہ 144 کے تحت بندش کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوبے میں کل 20 جنوری سے 31 جنوری تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے اعلامیےکے مطابق صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بندش گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس دینےکے لیے ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں