عوام کو مہنگائی کا بڑا دھچکا ، کل سے پٹرول ، ڈیزل کتنا مہنگا ہونے والا ہے ؟
اسلام آباد: کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات (16 جنوری 2025) سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالرکا اضافہ
پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی پابندیوں کے تناظر میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جو کہ امریکی جہاز رانی کی پابندیوں کے روسی تیل کی سپلائی پر اثر انداز ہونے کے خدشے کے باعث ہے۔
صنعتی اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافے پر کام کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں فیصلہ سازوں پر منحصر ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں